روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی سربراہ سیدہ عذرا الشامی نے کہا کہ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد زیارت اربعین اور حضرت عباس(ع)کی زیارت پڑھی گئی۔
اس کے بعد سید سجاد امام زین العابدین علیہ السلام اور عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے خطبات کے اقتباسات پڑھے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مجلس عزاء میں چہلم امام حسین اور شہداء کربلا علیہم السلام کے موقع پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کرنے کے لئے مرثیہ خوانی بھی کی گئی۔
مجلس میں اسیران کربلا کے مصائب سے پر سفر کے دردناک واقعات کوب ھی بیان کیا گیا۔
دینی رہنمائی ڈویژن ان بابرکت مراسم کے احیاء کے لئے کوشاں ہے، جو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بہادرانہ کردار کی یاد دلاتی ہیں کیونکہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا تاریخ اسلام کی ان بہترین خواتین میں سے ہیں جن میں اسلامی عفت و اقدار کے تمام معانی مجسم تھے۔
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجلس عزاء ہمیں ان کی تقلید کی دعوت دیتی ہے اور خواتین کو پردے کی پابندی، صبر، ذمہ داری، بچوں کی صحیح پرورش، خاندان کی حفاظت اور معاشرے کے افراد میں مذہبی بیداری پھیلانے جیسے فرائض کو ادا کرنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔