العلقمی سروس کمپلیکس کی جانب سے چہلم امام حسین (ع) 1445 ہجری کے لیے زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعداد وشمار

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سروس کمپلیکس نے چہلم امام حسین (ع) 1445 ہجری کے لیے زائرین اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعداد وشمار اعلان کیا ہے۔

کمپلیکس کے انچارج سید علی الخفاجی نے کہا، "العلقمی سروس کمپلیکس نے ایام اربعین یہاں آنے والے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کیں، جن میں (365,000) ہزار سے زائد کھانے، (1,368,000) ہزار کپ پانی، کولڈ ڈرنکس اور جوسز، (144,000) ہزار کپ گرم مشروبات اور فاسٹ فوڈ پر مشتمل (64,000) ہزار پیکٹس شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "کمپلکس میں خواتین کے عملے نے (60,000) ہزار سے زائد خواتین زائرین کو مختلف خدمات فراہم کیں جو آرام اور رات کے قیام کے لیے کمپلیکس میں آئیں تھیں۔ ان خدمات میں قیام وطعام کی خدمات کے علاوہ مذہبی رہنمائی، فکری و عقائدی خدمات، سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی تعلیم شامل تھیں۔ کمپلیکس میں شہداء وطن کے لیے ختم قرآن کی محافل اور بچوں میں فکری و ثقافتی شعور کے فروغ اور پیغام اربعین کی مناسبت سے بھی سرگرمیو کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں بچوں کے ایک آرٹ اسٹوڈیو کا قیام بھی شامل تھا۔ ان خدمات کے علاوہ بھی زائرات کو(30,000) ہزار سے زائد کھانے اور (180,000) ہزار گلاس پانی فراہم کیا گیا۔

انہوں نے کہا، "جہاں تک طبی خدمات کا تعلق ہے تو دیوانیہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تعاون سے (72,365) زائرین کو طبی خدمات فراہم کیں، اور (454) کیسز کو ہسپتالوں میں بھیجوایا گیا۔ اس کے علاوہ کمپلیکس میں قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ میں (5,870) کیسز کوعلاج کے لئے رکھا گیا۔ ہمارے طبی دستے میں (52) طبی رضاکار ماہرین و سٹاف شامل تھا اور یہاں فراہم کئے گئے طبی سامان و ادویات کی مقدار (4.5) ٹن تھی۔

کمپلیکس میں قائم کئے گئے شناختی مراکز کے بارے میں الخفاجی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ گودام کے عملے نے بچوں اور بوڑھوں کے لیے شناختی کارڈ فراہم کرنے کا کام کیا تاکہ ان کے گم ہونے کی صورت میں انہیں تلاش کرنے کے کام کو آسان بنایا جا سکے۔ شعبہ گودام کی جانب سے(60,000) ہزار سے زائد شناختی کارڈ فراہم کیے گئے ہیں۔

کمپلیکس میں قرآن علمی کمپلیکس کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ "کمپلیکس نے (25,000) ہزار سے زائد زائرین کو اپنی خدمات فراہم کیں، جن میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا اور کچھ فقہی اور نظریاتی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دینا شامل ہیں۔ کمپلیکس کی جانب سے یہاں آنے والے زائرین اربعین میں 15,000 ہزار سے زائد تعلیمی اور دینی کتابچے اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے (10,000) سے زائد متبرک تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: