روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے قائم کیے گئے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز کے سربراہ سید ماہر خالد نے بتایا ہے روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور معاون اداروں کی طرف سے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے لانچ کیے گئے پروگرام کی بدولت یکم صفر سے لے کر اکیس صفر تک کے ایام اربعین کے دوران ساتھیوں سے الگ ہونے والے (12,440) افراد کو ان کے عزیزوں اور ساتھیوں سے ملایا گيا۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ پروگرام کربلا گورنریٹ کے محکمہ صحت اور انرجی پولیس ڈائریکٹریٹ، اور بغداد، نجف، کربلا اور بابل گورنریٹ کے کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیٹکس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ، میڈیا، اسٹورز، اور کمیونیکیشن ڈویژنز کے اہلکاروں اور الکفیل يوتھ کے (480) سے زیادہ رضاکاروں کے ذریعے (45) مراکز قائم کیے گئے۔