روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ سٹڈیز نے الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے منصوبوں، کاوشوں اور کامیابیوں کو اپنے انسائیکلوپیڈیا (20 عامًا من العمل) میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے سربراہ سید احمد صادق نے کہا ہے کہ الوافی فاؤنڈیشن نے الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن سمیت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبوں کی طرف سے مکمل کیے جانے والے اہم اور تعمیری منصوبوں کو (20 عامًا من العمل) کے نام سے دستاویزی شکل دینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ لی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ان فکری کامیابیوں میں سے ایک ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کے نزدیک بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ نوجوانوں پر مشتمل معاشرے کے اہم طبقے کے لیے کام کرتا ہے۔
صادق کے مطابق الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے بارے میں دستاویز تین حصوں پر مشتمل ہے:
پہلے حصہ میں ایسوسی ایشن اور اس سے منسلک یونٹس کا تعارف ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا حصہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں کے بیان میں ہے۔