روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن کی چھت کا شیشے اور آئینہ کے ذریعے زیب و آرائش کے منصوبے کا کام جاری و ساری.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کی توسیع کا منصوبہ بڑی تیزی سے تعمیری مراحل سے گزر رہا ہے اور اسی منصوبہ کی ایک کڑی روضہ مبارک کے صحن کی چھت کا ہے جس میں فائبر کلاس کی ڈیکوریشن کا کام مکمل ہونے کے بعد شیشے اور آئینہ کے ذریعے زیب و آرائش کے منصوبے کا کام جاری و ساری ہے۔
روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینیئر جناب ضیاء مجید صائغ نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: روضہ مبارک کے صحن کی چھت کے منصوبوں میں سے شیشے اور آئینوں کے ذریعے صحن کی چھت کی زیب و آرائش کا منصوبہ اپنی تکمیل کی طرف رواں دواں ہے اور اس میں شیشے اور آئینوں کے چھوٹے چھوٹے حصوں کو چھت کی ڈیکوریشن میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
مزید گفتگو کرتے ہوئےکہا: شیشے اور آئینہ سے چھت کی ڈیکوریشن کا کام روضہ مبارک کے صحن کی مشرقی جانب سے شروع ہوا تھا اور اب تک ایک تہائی چھت کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ کل چھت کا منصوبہ (4,000م2) ہے اور اس وقت چھت کے منصوبے کا کام مغربی حصہ میں ہو رہا ہے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے عملہ دن و رات کام کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کام کرنے والے عملے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد چھت کا کام تکمیل تک پہنچے۔
اس وقت صحن کے مغربی حصے کی چھت کا آئینوں اور شیشیے سے ڈیکوریشن کا (50) فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ اس منصوبے پر کام کا ٹھیکہ عراق کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی ارض القدس کو دیا گیا ہے کہ جس نے چھت میں موجود فولادی گاڈروں، گنبد اور دوسرے حصوں میں مینا کاری کے عمل کو اعلیٰ کوالٹی کے مطابق پورا کیا ہے اور اس سلسلہ میں اسلامی طرزِ تعمیر کو ملحوظ رکھا ہے۔ اس منصوبہ میں استعمال ہونے والے آئینے بلجیئم سے خریدے گئے ہیں کہ جو کوالٹی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بہتر آئینے ہیں ان کی موٹائی 2 ملی میٹر ہے اور ان پر ہونے والی پالش بہت ہی دیر پا ہے اور موسم کی شدت اور تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: