روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے بعث پارٹی کی طرف سے کیے گئے قتل عام اور بنائی گئيں اجتماعی قبور کے بارے میں ایک نئی کتاب شائع کی ہے جسے (دليل المقابر الجماعية في العراق - مرحلة حزب البعث) کا نام دیا گیا ہے۔
اس کتاب کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مركز العراقي لتوثيق جرائم التطرف (عراقی سنٹر فار ڈاکومینٹیشن ایکسٹریمسٹ کرائمز) نے ترتیب دیا ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس قریشی نے کہا ہے کہ اس کتاب میں مرکز نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے جرائم کو دستاویزی صورت دی ہے۔
قریشی نے کہا یہ کتاب اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جس میں عراقیوں کے خلاف بعث پارٹی کی جانب سے اجتماعی قبروں کے جرائم کے ارتکاب کو دستاویز کی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ گائیڈ عراق میں کالعدم بعث پارٹی کے دور حکومت میں بنائی گئیں اجتماعی قبروں کا ایک مختصر ڈیٹابیس ہے، مرکز کا اس کتاب کو شائع کرنے کا مقصد عراقی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مصائب کی شدت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔