شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے قائم کردہ اسٹیشنز میں زائرین اربعین کے ہائی ٹرن آؤٹ کا مشاہدہ گیا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے بصرہ سے کربلا تک زائرین اربعین کے راستوں میں اپنے فکری و ثقافتی اسٹیشنز قائم کئے تھے جہاں ایام اربعین کے دوران زائرین کا ہائی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔

شعبہ کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے کہا، "ہم نے زائرین اربعین کے راستوں میں متعدد فکری و ثقافتی اسٹیشنز قائم کئے تھے، جن میں سے کچھ نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کے لئے تھے جن میں الکفیل سکاؤٹس کی جانب سے قائم کئے گئے اسٹیشنزبھی شامل تھے۔ یہ سٹیشنز بصرہ شہر میں زائرین اربعین کے ملین مارچ کے ابتدائی مقام سے لیکر کربلا آنے والی تمام مرکزی و ثانوی سڑکوں پر قائم کئے گئے تھے۔ ان میں سے کچھ ناصریہ، النصر اور الشامیہ کے شہروں میں اور کچھ (کربلا/نجف) روڈ پر بنائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا، "ہمارے کچھ اسٹیشنز علمی و فکری رہنمائی و مشاورت جیسی خدمات بھی فراہم کررہے تھے جہاں نوجوانوں کو درپیش عصری و ثقافتی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھیں ان مسائل کا حل اور ان سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ، ہم نے ایک کتاب میلہ بھی منعقد کیا تھا۔"

انہوں نے جاری رکھا، "زائرین کو راستے میں فراہم کی جانے والی فکری خدمات کے علاوہ، ہم نے حرم مقدس اور اس کے آس پاس کے علاقے اور کربلا گورنریٹ میں منطقہ السعدية میں بھی اپنی فکری و ثقافتی سرگرمیاں منعقد کیں تھیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمنشورات، مطبوعات اور فن پاروں کی نمائش بھی شامل تھی اور ایام اربعین کے دوران ان اسٹیشنز میں زائرین کا ہائی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: