روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف زیارت اربعین کے بعد بھی زائرین کو کھانا فراہم کر رہا ہے۔
مضیف کے سربراہ سید عادل جعفر حمامی نے کہا ہے کہ مضیف مراسم اربعین کے اختتام کے بعد بھی زائرین کو مسلسل اپنی متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے اور کربلا میں متعدد مقامات پر کھانے کی تقسیم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے متولی شرعی اور سیکرٹری جنرل کی ہدایت پر بڑی مقدار میں زائرین کو کھانے کی فراہمی جاری ہے کیونکہ اربعین کے بعد بھی عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مواکب کی خدمات بیس صفر کے بعد اختتام پذیر ہو گئيں تھیں۔