آمرلی شہر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پلانٹ نصب....

آمرلی شہر میں امن و امان کی صورت حال کے بحال ہونے کے ساتھ ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے آمرلی شہر کے لوگوں کے لئے سہولیات کی فراہمی شروع ہو گئی ہے آمرلی شہر میں عالمی دہشت گردوں کے آنے کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال بدتر ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے اس شہر میں نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پلانٹ نصب کیا گیا ہے۔
روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے صاف پانی کی فراہمی کے شعبہ کے انچارج انجینیئر امجد حمید نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک کی جانب سے پہلے مرحلہ میں پینے کے صاف پانی کے دو پلانٹ لگائے گئے ہیں اور مستقبل میں اس کے علاوہ بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے اور پلانٹ لگائے جائیں گے دہشت کردوں کے اس شہر میں آنے کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی لیکن الحمد للہ اب جبکہ ان دہشت گردوں کو آمرلی شہر کے رہنے والوں نے اپنے علاقے سے باہر نکال پھنیکا ہے تو اب ان تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انجینیئر امجد حمید نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ان دونوں پلانٹوں میں سے ہر ایک پلانٹ ایک گھنٹے میں 6,000 لیٹر پانی صاف کرتا ہے جبکہ دونوں کو ملا کر ایک گھنٹے میں 12,000 لیٹر صاف پانی مہیا کیا جا سکتا ہے جو کہ 12 مکعب میٹر کے برابر ہے اس پانی کو پہلے پانی والے ٹینک میں سٹور کیا جائے گا جس کے بعد شہر والوں کو یہ پانی فراہم کیا جائے گا۔
اس بات کا ذکر کیا کہ آمرلی کے رہنے والوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ آمرلی شہر کو آباد کرنے کے لئے مختلف ذرائع استعمال کئے جائیں گے اور اس میں آمرلی شہر کے معزز افراد کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ اس کام کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:
1. عسکری یونٹ کو تشکیل دیا جائے گا جس کا نام (لواء آمرلي الصامدة) رکھا جائے گا اور یہ العباس عسکری یونٹ کے کے یونٹوں میں سے ایک یونٹ ہو گا اس میں نوجوانوں کو عسکری تربیت دی جائے گی شروع میں 500 افراد کو عسکری تربیت دی جائے گی۔
2. شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا جائے گا جس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن کے تحت کام کرنے والے شعبہ زراعت کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔
3. روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیر نگرانی میں آمرلی شہر کی تعمیر نو کا منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کو حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر مکمل کیا جائے گا اور شہر کو محفوظ بنانے کے لئے جامع منصوبہ پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے گا اس کے ساتھ اگر سول سوساٗٹی کی تنظیمیں رہنمائی کر سکیں تو وہ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کی ویب سائٹ(info@alkafeel.net) پر یا العباس عسکری یونٹ کی ویب سائٹ پر اپنے آراء بھیج سکتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: