عرفہ کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ کے ذریعے 34000 مومنین نے نیابت میں زیارت پڑھوانے کا شرف حاصل کیا....

عرفہ کے دن حضرت عباس(ع) کی زیارت کا منظر
نیابت میں زیارت سیکشن کے انچارج جناب الحاج امین العلی نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے ذریعے بتایا ہے: اس عرفہ اور عید کے موقع پر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے 34899 مومنین نے نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اپنا نام درج کیا کہ جن کی طرف سے زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سینکڑوں خدام اور مومنین کو عرفہ کے دن نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق عراق/ بحرين/ سعودية/ سوڈان / مراکش / كويت/ مصر/أمارات/سوريا/ ‏لبنان/ تیونس/ ملیشيا/ سويڈن/ فرانس / برطانيہ/ أسٹريلیا/ أمريكہ/ كینیڈا/ روس / جرمنی/ أفغانستان/ هندوستان/ ‏پاكستان/ تركي/ ايران /سپین /اٹلی/ بيرو/ارجنٹينا سے تھا۔
حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کے سیکشن کے تابع کام کرنے والے انٹرنیٹ کے شعبہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عربی، انگلش، فارسی، ترکی اور اردو زبان میں موجود ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں اور پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے ہزاروں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: