انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے بتایا ہے کہ " اس سال بھی روضہ مبارک کی (عربي – انگریزی – فارسی - تركی – اردو - فرانسيسی – سواحلی – اور جرمن زبان میں نشر ہونے والی) رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے (69.271) مومنین کی جانب سے زیارت اربعین کی ادائیگی کے لئے اپنے اور اپنے عزیزوں کے نام لکھوائے گئے۔
لہذا ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ میں جن مومنین نے نام درج کیے گئے تھے ان کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے سادۃ الخدام کو اربعین کے دن دونوں حرموں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ افراد کی نیابت میں زیارت پڑھنے اور دو رکعت نماز زیارت ادا کرنے کا شرف حاصل کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان) سے تھا۔
جناب حیدر طالب کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم 28 صفر کے موقع پر دنیا بھر کے مومنین کی طرف سے زیارت ادا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔