دوسرے سالانہ بین الاقوامی العمید علمی سیمینار میں 29 تحقیقی مضامین کو پیش کرنے کا اعلان.....

9 تا 11 اکتوبر 2014ء کو "آؤ العمید کے جوار میں ملیں تاکہ مل کر ترقی کریں" کے شعار کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شائع ہونے والے رسالے "العمید" کی طرف سے دوسرے سالانہ بین الاقوامی العمید علمی سیمینار منعقد ہو رہا ہے اس سیمینار کی کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عراق اور خارجہ عراق سے ملنے والے 93 تحقیقی مضامین میں سے 29 تحقیقی مضامین کو پیش کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
دوسرے سالانہ بین الاقوامی سیمینار کی کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والے مضامین میں سے اتخاب کے لیے انسانی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی کہ جس نے تمام مضامین کو پڑھنے کے بعد 29 مضامین کا انتخاب کیا اور ان کے لکھنے والوں کو اس سے مطلع کیا۔
جن ممالک سے یہ مضامین موصول ہوئے ان کی تعداد سات ہے جو کہ درج ذیل ہیں: تیونس، لبنان، یمن، الجزائر، مراکش، شام اور عراق سے ہے، اس کے علاوہ عراق کی منرجہ ذیل یونیورسٹیاں نے بھی شرکت کی ہے: بغداد یونیورسٹی، کوفہ یونیورسٹی، ذی قار یونیورسٹی، بصرہ یونیورسٹی، واسط یونیورسٹی، کربلا یونیورسٹی، مستنصریہ یونیورسٹی اور عراقیہ یونیورسٹی۔
اس سیمینار کا مقصد چند اہم امور ہیں:
1. اصطلاحات کی توحید کے لئے قواعد و ضوابط کی تعیین۔
2. اصطلاحات کے بنانے میں اسلامی ورثہ کے کردار پر روشنی ڈالنا۔
3. مشترکہ سائنسی اصطلاحات کی ترسیخ کے لیے شعور اجاگر کرنا۔
4. عالمی سطح پر مختلف تہذیبوں کے بارے میں اصطلاحات کی تعیین۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کےمشہور القاب میں سےایک "العمید" بھی ہے اور اسی مبارک لقب کے نام سےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک سہ ماہی رسالہ "العمید" بھی شائع ہوتا ہےعربی میں چھپنے والا یہ رسالہ جدید سائنسی تحقیقات و انکشافات اور ایجادات پر مشتمل مضامین کو شائع کرتاہے اور مختلف انسانی شعبوں میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے اس رسالہ کے شائع کرنےکا مقصد سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلاب تک نت نئی معلومات پہنچانا اور انھیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے علمی مدد فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: