روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین نے روضہ مبارک میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین رضاکاروں کے لیے ایک لیکچر کا انعقاد کیا کہ جس کا عنوان تھا: "اسلامی نہج کی روشنی میں دوسروں سے کامیاب رابطہ کاری"
مذکورہ شعبہ کی سربراہ محترمہ عذراء شامی نے کہا: یہ لیکچر اور اس کا موضوع بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کا محور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خادمہ اور یہاں آنے والے والی زائرہ کے درمیان مؤثر رابطہ ہے اور یہی رابطہ کاری ذاتی، عملی اور سماجی سطح پر اس عظیم خدمت کے نتائج کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا روضہ مبارک کے سرداب علقمی میں منعقد ہونے والے اس لیکچر میں اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی روشنی میں مؤثر ابلاغ و رابطہ کاری کے عناصر اور پیغام رسانی کے اجزاء کے عمومی قواعد کے بارے میں گفتگو کی گئی۔