الکفیل یونیورسٹی میں نبی اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یوم شہادت کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد ہوا۔
مجلس عزاء میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس محمد شہید الدہان، ان کے علمی معاون ڈاکٹر نوال عائد المیالی، فیکلٹیز کے ڈینز اور تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔
کالج آف ڈینٹسٹری کی عمارت میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے قاری سید احمد المیالی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔
اس کے بعد شیخ عبد اللہ الدجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت مبارکہ اور معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی کی طرف لانے اور دین اسلام اور اس کی انسانی اقدار کو پھیلانے کے سلسلہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مجلس عزاء کے اختتام پر پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل بیت (سلام اللہ علیہم) کی مظلومیت اور حقانیت کے بارے میں مرثیہ خوانی کی گئی۔