دسیوں لاکھ زائرین نجف اشرف پہنچ رہے ہیں

اس وقت دسیوں لاکھ زائرین پیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے یوم شہادت کے احیاء اور ان کے وصی و نائب حضرت امام علی (علیہ السلام) کو تعزیت پیش کرنے کے لیے نجف اشرف پہنچ رہے ہیں۔

اس وقت نجف اشرف میں لاکھوں زائرین موجود ہیں اور ان کی خدمت اور استقبال کے لیے ہر طرف سینکڑوں بلکہ ہزاروں مواکب لگے ہوئے ہیں جہاں ان کے آرام کرنے اور کھانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

ماہ صفر کی اٹھائیسویں تاریخ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کا یوم شہادت منانے کے لیے زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد مختلف علاقوں سے پیدل چل کر نجف اشرف پہنچ رہی ہے تاکہ آپ(ص) کے جانشین امام علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کو پرسہ پیش کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس المناک یوم کے احیاء کے لیے ہر سال عراق کے تمام علاقوں اور بیرون ملک سے دسیوں لاکھ زائرین نجف اشرف آتے ہیں اور روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضر ہو کر پرسہ پیش کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: