قرآن علمی کمپلکس کا رسول خدا(ص) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے نجف اشرف میں خدماتی موکب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے نجف اشرف جانے والے زائرین کے لیے ایک خدماتی موکب لگایا ہے۔

نجف اشرف میں لگائے گئے اس خدماتی موکب کے تمام انتظامات کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے کیے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید مھند المیالی نے بتایا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یوم شہادت آپ(ص) کے جانشین حضرت امام علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کو تعزیت پیش کرنے کے لیے آنے والے زائرین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات ایک حصہ یہ موکب بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ لگاتار دوسرے سال سے یہ خدماتی موکب لگا رہا ہے جس میں زائرین کے لیے خورد و نوش اور دیگر خدمات کا وسیع انتظام کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے نجف اشرف میں زائرین کے لیے متعدد مقامات پر متنوع خدمات کا انتظام کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: