روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں شعبہ برائے شعائر اور حسینی مواکب کے سربراہ سید عقیل یاسری نے بتایا ہے کہ اہل کربلا کا ایک بہت بڑا جلوس رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں انہوں نے مجلس عزاء برپا کی اور امیر المومنین علیہ السلام کو ان کے آقا اور بھائی کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔
اہل کربلا کے تمام مواکب اور ماتمی انجمنوں کا یہ مشترکہ جلوس ہر سال کی طرح گاڑیوں کے ذریعے نجف اشرف پہنچا اور پھر وہاں سے نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں داخل ہوا اور مجلس عزاء و ماتم کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔
واضح رہے ہر سال اہل کربلا کے تمام مواکب رسول خدا(ص) کی شہادت کے دن نجف اشرف میں ایک مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں بلکہ صدیوں سے جاری ہے۔
















