زائرین کے جمّ غفیر کی رسول خدا(ص) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری

آج زائرین کے جمّ غفیر نے رسول اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری دی اور وصئ رسول کی بارگاہ میں اس سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔

اٹھائیس صفر کی رات اور دن کے دوران عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ زائرین کی نجف اشرف آمد کا مشاہدہ کیا گیا کہ جنھوں نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضر ہو کر انھیں ان کے چچا زاد بھائی اور نبی کریم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یوم شہادت پہ تعزیت پیش کی۔

روضہ مبارک امام علی(ع) نے باقی مقدس روضوں، مقامی حکومت اور عراقی وغیر ملکی خدماتی مواکب کے تعاون سے زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: