دوسرے سالانہ العمید سیمینار میں فتوی جہاد واجب کفائی پر اشکالات اور مبہمات کا جواب۔۔۔۔

ڈاکٹر سرحان جفات
دوسرے سالانہ العمید سیمینار کی افتتاحی محفل بروز جعمرات 14ذو الحجہ 1435ھ بمطابق 9 اکتوبر 2014ء کی صبح کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں منعقد کی گئی جس میں مختلف دینی، ثقافتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اس سیمینار میں جناب ڈاکٹر سرحان جفات نے دوسرے سالانہ العمید سیمینار منعقد کرانے والی کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا جس میں انہوں نے انتظامی کمیٹی کی جانب سے سیمینار میں شرکت کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہمیں ایک دفعہ پھر یہ موقع میسر ہوا جس میں ہم علم کو پھیلانے اور علم کے ذریعے ترقی کی منازل کو طے کر سکیں۔
جناب ڈاکٹر سرحان جفات نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد علمی اور ثقافتی بحران کو حل کرنا ہے کیونکہ علم کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی رونما ہو سکتی ہے سیمینار میں مختلف علمی بحثوں کو زیرِ غور لایا جائے گا جو کہ علمی ترقی میں مدد گار ثابت ہونگی ڈاکٹر سرحان نے دینی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے فتوی جہاد واجب کفائی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس میں موجود اشکالات اور مبہمات کو دور کیا جس میں عراق اور مقدس مقامات کی حفاظت کا کہا گیا تھا۔
ڈاکٹر سرحان نے کہا: ہم نے پہلے العمید علمی سیمینار میں ہونے والی سفارشات کو حاصل کرنے کی کوشش کی تھی اور سب سے بڑھ کر العمید رسالہ کو بین الاقوامی رسالوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہوئی اور سال 2012 میں اس میں سے تین سے زیادہ علمی نکات میں شہرت حاصل ہوئی اور اسی طرح 2013 میں چار سے زیادہ علمی نکات میں شہرت ملی۔
جناب ڈاکٹر سرحان نے آخر میں سیمینار میں شریک ہونے والے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا آپ لوگوں کی موجودگی میں ہم امید کرتے ہیں کہ ہم علم میدان میں ترقی کریں گے اور یہ کیوں نہ ہو جب کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ‘‘ عالم کے چہرے کی طرف دیکھنا عبادت ہے اور جس نے عالم نے عالم کو عزت دی اس نے گویا اللہ کو عزت دی’’
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: