اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) سے آج اعلی ترین نمبر لینے والے طالب علم سیف الدین سعد نے ملاقات کی۔
بچپن سے ہی ٹیٹراپلیجیا میں مبتلا ہونے کے باوجود انٹر میں اعلی ترین نمبر لینے والے طالب علم سیف الدین سعد نے اپنے والد اور بھائیوں کے ہمراہ آیت اللہ سید سیستانی سے ملاقات کی۔
آیت اللہ سیستانی نے طالب علم کے بلند عزم، ممتاز استقامت اور جسمانی معذوری کو اعلی علمی مراتب میں رکاوٹ نہ بننے پر سراہا۔
انھوں نے سیف الدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شاندار کامیابی ہر ایک کے لیے ایک اہم سبق ہے، کہ پختہ ارادے اور غیر متزلزل عزم کے ہوتے ہوئے کوئی بھی چیز کسی شخص کو زندگی میں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔