الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے گھٹنے کے آرتھرائٹس میں مبتلا خاتون کی کامیاب سرجری کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے گھٹنے کے آرتھرائٹس میں مبتلا ایک خاتون کی کامیاب سرجری کی ہے۔

الکفیل ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری اور ٹراماٹولوجی کے ماہر لبنانی ڈاکٹر احمد سلیمان نے کہا کہ "ہماری میڈیکل ٹیم نے جدید تکنیکس کا استعمال کرتے ہوئے ایک ساٹھ سالہ خاتون کے گھٹنوں کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ مذکورہ خاتون گھٹنے کے شدید آرتھرائٹس میں مبتلا تھی اور درد اور تکلیف کی وجہ سے اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے سے معذور تھی ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " میڈیکل ٹیم نے ضروری ٹیسٹ کروائے، جس کے بعد مریضہ کے گھٹنے کے جوڑ کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "یہ آپریشن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا، جس میں پٹھوں کو کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑی، اور مریضہ کی چلنے کی صلاحیت کی بحالی اور صحت یابی میں بھی بہت کم وقت لگا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: