العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سے (تطوّر الدراسة الأكاديمية حول الشيعة وأهل البيت عليهم السلام في الغرب) کے عنوان سے ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کی جانب سے (تطوّر الدراسة الأكاديمية حول الشيعة وأهل البيت عليهم السلام في الغرب) کے عنوان سے ایک علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سمپوزیم انٹرنیٹ پلیٹ فارم ( زوم) کے ذریعے منعقد کیا گیا۔

العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے شعبہ ترجمہ کے سربراہ حیدر الموسوی نے کہا: العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن نے مغربی ممالک میں شیعت اور اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں ہونے والی علمی پیش رفت کے بارے ایک آن لائن سمپوزیم منعقد کیا، جس میں لنڈ یونیورسٹی سویڈن کے ڈاکٹر اولیور شابرون نےمذکورہ موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا: اس علمی سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد شرکاء کوان کی علمی کوششوں سے آگاہ کرنا اور مغربی ممالک میں أهل البيت (عليهم السلام) کے ورثے، تاریخ اور علوم کے بارے میں شعور پیدا کرنے اور فروغ دینے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: