تشیع جنازہ کے مراسم باب قبلہ سٹریٹ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے شروع ہوئے کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل اور مجلس ادارہ کے متعدد ارکان، روضہ مبارک امام علی(ع) کے سیکرٹری جنرل سید عیسیٰ خراسان اور بڑی تعداد میں دینی و سماجی شخصیات اور حوزہ علمیہ کے طلباء نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں الوداعی مراسم زیارت کی ادائیگی کے بعد علامہ مرحوم کے جنازہ کو براستہ ما بین الحرمین روضہ مبارک امام حسین(ع) میں لے جایا گیا کہ جہاں پر روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی امامت میں زیارت و نماز کے مراسم ادا کیے گئے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ محمد مہدی خراسان حوزہ علمیہ کے سینیئر ترین استاد، محقق، ادیب اور مصنف ہیں اور انھوں اپنی زندگی کو اہل بیت علیہم السلام کے علوم کی نشر واشاعت کے لیے وقف کیے رکھا۔