روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں متاثرین جنگ کے لئے کی گئی محفل۔۔۔۔

اختتامی محفل کا منظر
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام نے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کو پہلے دن سے ہی اپنی آغوش میں لے رکھا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہر وقت ان کی ہر طرح کی مشکلات کو دور کرنے میں پیش پیش ہے اور جس قدر ممکن ہو سکتا ہے ان کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس میں سے دہشت گردوں کے آ جانے کی وجہ جو ان کی سلامتی اور سکون و اطمینان ختم ہو گیا تھا اس کو بھی بھال کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کے لئے فتیۃ الکفیل الوطنی کی جانب سے تعلیم کا بھی انتظام کیا گیا ہے اسی سلسلہ میں حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں 120 طلاب اور طالبات نے شرکت کی۔
اس محفل میں علمی اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور یہ محفل ایک ہفتہ تک جاری رہی جس میں جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے افراد کی مالی اور دوسری ضروریات زندگی کو پورا کرنے پر بات کی گئی۔
اس محفل میں مختلف علمی بحثوں پر گفتگو کی گئی جس میں سے قرآنی تعلیمات، فقہی اور عقائدی لیکچر دئیے گے اور اہل بیت علیھم السلام کی سیرت و کردار اور تعلیمات پر روشنی بھی ڈالی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: