میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےچوبیسویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بچوں کے لئے خصوصی پویلین لگایا گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نےچوبیسویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بچوں کے لئے کہانیاں، رسائل اور تعلیمی و معلوماتی اشاعتیں نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔

اس پویلین کے انچارج سید کرار الصافی نے کہا، "میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اس انٹرنیشنل ایونٹ میں بچوں کے لئے ایک خصوصی پویلین قائم کیا ہے۔ پویلین میں ڈیپارٹمنٹ سے منسلک چائلڈ ہڈ اینڈ یوتھ ڈویژن کی طرف سے شائع کردہ کہانیاں اور رسائل کو نمائشنمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں، جس میں ( Rayaheen) میگزین بھی شامل ہے،جو (6-12) سال کی عمر کے بچوں کے لئے ہے۔ یہ ماہانہ رسالہ بہت سی ثقافتی،علمی اور دینی معلومات پر مشتمل ہوتا ہے اور اپنے خاص انداز بیان اور ڈیزائن کی بدولت بچوں میں بہت مشہور بھی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "پویلین میں لڑکوں کے لیے (حیدرہ) میگزین بھی شامل ہے، جو (12-17) سال کی عمر کے لڑکوں کےلئے ہے۔ یہ میگزین بھی بہت سی مذہبی، ثقافتی، ادبی، سائنسی اور علمی معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فنی موضوعات، کھیلوں اور سپورٹس پر بھی ابواب شامل ہیں۔ یہ میگزین متنوع عنوانات کے ساتھ ایک معیاری میگزین سمجھا جاتا ہے۔"

انہوں نے کہا، " ہمارے پویلین میں الریاحین اور حیدرہ میگزین کے علاوہ، بچوں کے لیے (10) بیداری و شعور پیدا کرنے والی تعلیمی کہانیوں کی اشاعتوں کے ساتھ ساتھ شرعی تفویض کی عمر کے نوجوانوں (لڑکے اور لڑکیوں ) کے لیے دو دیگر شمارے بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: