روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ میں مبتلا نوجوان کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حسام الانباری نے کہا کہ "ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک نوجوان مریض کی ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کو ختم کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ نوجوان ریڑھ کی ہڈی پر شدید دباؤ کی وجہ سے شدید تکلیف کا شکار تھا، اور گر چلتے ہوئے اکثر گر جاتا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "آپریشن بغیر کسی پیچیدگی سے کامیابیکے ساتھ مکمل کیا گیا، جس کے دوران کئی متاثرہ حصوں کو ہٹا دیا گیا، اور ریڑھ کی ہڈی کو کمپریشن سے آزاد کرنے کے لیے lumbar vertebrae کو مستحکم کیا گیا۔"
ڈاکٹرالانباری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ضروری معائنے کرنے کے بعد، ہم نے بغیر کسی پیچیدگی کے آپریشن کیا، جبکہ مریض کی طبی حالت بھی مستحکم رہی۔"
انہوں نے کہا کہ "الکفیل ہسپتال میں باصلاحیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل عراقی طبی عملے اور ماہرین، جدید آلات اور ٹیکنالوجیزکی بدولت ورٹیبرل اسٹیبلائزیشن کے آپریشن معمول کی بات ہیں۔"