روضہ مبارک حضرت عباس الیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے قاہرہ نیوز چینل کے ذریعے مراکش میں زلزلہ اور لیبیا میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک افریقن سٹڈیز سنٹر کے نمائندے ڈاکٹر غیث سلیم نے قاہرہ ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے مراکش میں زلزلہ اور لیبیا میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سلیم نے زلزلے سے متاثر ہونے والے مراکش کے کچھ شہروں اور لیبیا کے شہر ڈیرنا جو حالیہ طوفان کے نتیجے میں نمایاں طور پر متاثر ہوا ہے، کے متاثرین کے سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انسانی ورثے کے تحفظ اور بحالی کے لئے بین الاقوامی سطح پر انسانی اور مادی امداد فراہم کرنےکی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مراکش کے ان شہروں کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں، خاص طور پر سیاحتی شہر (مراکیچ)، جہاں تاریخی کوتوبیہ مسجد اور کیتھولک چرچ موجود ہیں۔ انہوں نے چار شہروں کے غائب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر فن تعمیر کے لحاظ سے تاریخی اور یادگار عمارات اور ورثے سے مالامال ہیں اور جہاں متاثرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
یہ ٹاک شو قاہرہ کے وقت کے مطابق پانچ بجے مصر کی وزارت سیاحت کے نمائندے ڈاکٹر مجدی شاکر اور رباط میں عجائب گھروں کی عرب تنظیم کے سیکرٹری ڈاکٹر شرقی دھمالی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔