شعبہ مقام امام مہدی (عجّ) کی جانب سے اپنی داخلی اور خارجی سہولیات کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے ایک وسیع مہم کا انعقاد

شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) نے ماہ حزن و غم کے اختتام پراپنی داخلی اور خارجی سہولیات کی صفائی اور دیکھ بھال کے لئے ایک وسیع مہم چلائی ہے۔

شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة نے کہا،"ہمارے عملے نے ماہ حزن و غم کے اختتام پر مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کو دھونے اور صاف کرنے اور یہاں موجود سہولیات کی دیکھ بھال کے لیے ایک وسیع مہم چلائی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس مہم کے دوران بلدیہ کربلا کے تعاون سے مقام مبارک کے آس پاس کے علاقوں سے کچرہ ہٹایا گیا اور ملحقہ گلیوں اور سڑکوں کو دھویا گیا۔ اس کے علاوہ زیارت اربعین اور۲۸ صفر کی زیارت کے لئے لگائے گئے میڈیکل یونٹس اور دیگر مراکز کو بھی ہٹایا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا،"ہمارے عملے نے مقام مقدس کے ہالز کی دھلائی اور صفائی، قالین بدلنے، کولنگ کے آلات کا جائزہ اور دیکھ بھال اور ایام زیارت کے دوران حاصل کئے گئے اضافی سامان کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: