قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے بغداد میں قرآنی محفل (النور المبین) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس اور نیشنل سنٹر فار قرآنک سٹڈیز کی جانب سے بغداد کے علاقے الشعب میں قرآنی محفل (النور المبین) کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بابرکت قرآنی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

محفل کا آغاز نیشنل سنٹر فار قرآنک سٹڈیز کے قاری سید مہدی الموسوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، جس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی۔ اس کے بعد قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے قاری حسین العزاوی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ اس پر نور محفل کا اختتام مقامات مقدسہ کربلا کے قاری سید حیدر جلوخان الموسوی کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد شرکاء کو اسناد اور انعامات پیش کئے گئے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ دارالحکومت بغداد کے تمام علاقوں میں قرآنی محافل و فورمز کے انعقاد کے لئے کوشاں ہے جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی ثقافت کو پھیلانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: