افریقہ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء پر مشتمل روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت کے وفد نے بغداد بین الاقوامی کتابی نمائش میں شریک پبلشنگ ہاوسز کے پویلینز کا وزٹ کیا اور ان کی منشورات کا جائزہ لیا۔
شعبہ فکرو ثقافت کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا ہے کہ عربی اور اسلامی پبلیشنگ اداروں کی طبع کردہ نئی کتابوں سے آگاہی کے لیے مرکز سے منسلک طلاب اور مبلغین کے وفد نے بغداد بین الاقوامی کتابی نمائش کا وزٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد فکر اور علم کے مختلف شعبوں میں لکھی گئی نئی کتابوں اور منشورات کا جائزہ لینا ہے، خاص طور پر وہ کتابیں کہ جو افریقی امور سے متعلق ہیں، تاکہ انھیں مرکز کی لائبریری کے لیے خریدا جا سکے اور مطالعہ و تحقیق کے میدان میں ان سے استفادہ کیا جا سکے۔









