عباس(ع) عسکری یونٹ کی سامراء آنے والے زائرین کے لیے بھرپور خدمات

عباس(ع) عسکری یونٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء آنے والے زائرین کو بھرپور خدمات فراہم کیں۔

یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے کہا ہے کہ امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء اور مراسم عزاء میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں آنے والے زائرین کو مختلف سیکورٹی، طبی اور کھانے پینے کی خدمات فراہم کرنے میں ہر سال کی طرح امسال بھی یونٹ نے حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونٹ کے ارکان کو تین چیک پوائنٹس پہ مامور کیا گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور سامراء آپریشنز کمانڈ کے ساتھ سیکیورٹی پلان میں شریک ہمارے اہلکار زائرین اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ترین آلات اور مشینری کا استعمال کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: