ماتمی جلوسوں کی مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ صبح سورے ہی شروع ہو گیا کہ جو شام تک جاری رہا۔ کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے نکالے گئے ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں پہنچے اور وہاں گیارہویں امام کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ماتم و عزاداری برپا کی۔
واضح رہے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بتاریخ یکم ربیع الاول 260ہجری معتمد عباسی نے زہر دلوایا اور آپ 8ربیع الاول 260ہجری کو جمعہ کے دن بوقت نماز صبح خلعت حیات ظاہری اتار کر بطرف ملک جاودانی رحلت فرما گئے ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ (صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، فصولف المہمہ ،ارجح المطالب ص ۲۶۴ ، جلاء العیون ص ۲۹۶ ،انوارالحسینیہ جلد ۳ ص ۱۲۴)۔