روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل یونیورسٹی میں امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد ہوا۔
مجلس عزاء میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس محمد شہید الدہان، فیکلٹیز کے ڈینز اور تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔
یونیورسٹی کے مرکز میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء کا آغاز قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے انچارج نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔
اس کے بعد شیخ جعفر الوائلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور امام حسن عسکری(ع) کی سیرت مبارکہ، فضائل ومناقب اور مصائب کو بیان کیا۔