روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء منعقد کی۔
مجلس کا آغاز قرآنی آیات اور امام حسن عسکری(ع) کی زیارت کی تلاوت سے ہوا اور اس کے بعد (سامراء کی آہیں) کے نام سے تمثیل پیش کی گئی کہ جس میں امام حسن عسکری(ع) پر بنو عباس کے ظلم و جبر کی عکاسی کی گئی۔
مجلس عزاء کا اختتام مرثیہ ونوحہ خوانی پر ہوا اور آخر میں امام زمانہ(عج) کے ظہور میں تعجیل کے لیے دعا کی گئی۔