امام حسن عسکری (ع) کے یوم شہادت روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء

حضرت امام حسن عسکری (علیہ السلام) کی شہادت کا اھل بیت اطہار (علیھم السلام) کو پُرسہ پیش کرنے اور اس المناک دن کے احیاء کے لیے آج بعد از ظہر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے ایک ماتمی جلوس نکالا۔

اس جلوس عزاء کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن سے ہوا، جس کے بعد اس جلوس عزاء میں شامل عزادار ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے کہ جہاں دونوں مقدس روضوں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اور امام حسین (علیہ السلام) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو پرسہ پیش کیا۔

اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا جس میں مقامات مقدسہ کربلا کے خدام کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: