الکفیل یونیورسٹی کے ڈینٹل کلینکس نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نجف کے ڈینٹل کلینکس نے نئے تعلیمی سال (2023-2024) کے آغاز پر مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

یونیورسٹی کے میڈیکل کلینکس نجف گورنریٹ کے اہم طبی مراکز میں سے ہیں جو روزانہ درجنوں ضرورت مند مریضوں کو دانتوں کے علاج معالجے کے لئے خدمات فراہم کرتے ہیں۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی ڈینٹل کلینکس کو ضروری آلات سے لیس کیا گیا تھا تاکہ طلباء عملی تربیت کے دوران مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کر سکیں۔

ان کلینکس میں طلباء یونیورسٹی کے پروفیسرز کی زیر نگرانی ہفتے میں پانچ دن طبی خدمات کرتے ہیں۔ یہاں استعمال ہونے والا طبی اور لاجسٹک مواد اور آلات عراقی وزارت صحت سے منظور شدہ ہیں اور حفاظت اور صحت کے معیارات کے مطابق ہیں۔

یونیورسٹی میں بچوں کے لئے بھی ایک خصوصی ڈینٹل کلینک بھی موجود ہے، جہاں بچوں کے دانتوں اور مسوڑھوں سے متعلق مسائل اور بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: