کوفہ یونیورسٹی کے چانسلر نے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے یونیورسٹی اورتعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے منعقد کئے جانے والے قرآنی منصوبوں کو بے حد سراہا ہے

کوفہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر یاسر لفتة حسون نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے لیے منعقد کئے جانے والے قرآنی منصوبوں کی تعریف کی ہے، جو ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں منعقد کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات قرآن انسٹی ٹیوٹنجف الاشرف کے وفد کے استقبال کے موقع پر کہی۔ قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کا وفد تعلیمی سال (2023-2024 ) کے چوتھے سیشن میں یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے لئے منعقد کئے جانے والے قرآنی منصوبے کے آغاز کے موقع پر کوفہ یونیورسٹی میں موجود تھا۔

ڈاکٹر حسون نے کہا، "ہماری یونیورسٹی کا روضہ مبارک کے ساتھ تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ روضہ مبارک کے قرآنی اور فکری منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں جن کی تعداد (32) ہزار طلباء تک پہنچ چکی ہے، کو فکری اور مذہبی آگاہی فراہم کرتے ہیں گئے۔"
انہوں نے کہا، "گزشتہ برسوں کے کامیاب تجربات، ان پراجیکٹس میں طلباء کی وسیع اور بھرپور شرکت اور طلباء کی قرآنی مقابلوں میں اعلیٰ پوزیشنوں نے طلباء میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ منصوبے طلباء میں قرآنی ثقافت کے فروغ اور دونوں اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: