روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر براعظم افریقہ کے ملک گھانا میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مجلس عزاء شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی جس میں مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سینٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "سنٹر آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے جشن ولادت و ایام شہادت سمیت اہم مناسبات کے احیاء کے لیے متعدد افریقی ممالک میں مرتب کردہ پروگرام کے تحت مجالس و دیگر فکری و ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مجلس عزاء ریاست گھانا کے شہر نیو ابیریم میں منعقد کی گئی تھی، جس سے مرکز کے مبلغ شیخ عبدالناصر اکوری نے خطاب کیا۔"
شیخ اکوری نے اپنے لیکچر میں امام حسن عسکری(ع) کی سیرت مبارکہ، فضائل ومناقب اور مصائب کو بیان کیا۔