الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک نوجوان خاتون مریضہ کے خراب Aortic valve کو مصنوعی والو سے تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ خاتون Aortic valve کی خرابی کی وجہ سے متعدد طبی مسائل کا شکار تھی۔
ہسپتال میں کارڈیو ویسکولر سرجری کے ماہر ڈاکٹر علی نجم کا کہنا ہے کہ "ہماری ٹیم نے ایک ١٦ سالہ نوجوان خاتون کے خراب Aortic valve کو مصنوعی والو سے تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ خاتون Aortic valve کی خرابی کی وجہ سے متعدد طبی مسائل کا شکار تھی۔۔"
انہوں نے کہا،"ضروری طبی معائنے کے بعد ہم نے خراب شدہ والو کو ایک مصنوعی مکینیکل والو سے تبدیل کرنے کے لیے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کامیاب رہا اور مریض کی طبی حالت مستحکم ہونے کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔"
Aorta یا شہ رگ انسانی جسم کی ایک اہم اور سب سے بڑی شریان ہے جو دل کے بائیں وینٹریکل سے نکلتی ہے اور اوپر کی جانب دل سے ڈایافرام تک جاتی ہے جبکہ نیچے پیٹ تک جانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو جا تی ہے۔