شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں سے متعلق ایک تعارفی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے کواڈینیٹرز کے لیے روضہ مبارک کے منصوبوں سے متعلق ایک تعارفی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ ورکشاپ عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے نویں ایڈیشن کے تحت منعقد کئے جانے والے کیمپ کے دوسرے دن کی شام کی سرگرمیوں کا حصہ تھی، جو نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹرز کے لئے منعقد کی گئی تھی۔

ورکشاپ کے لیکچرر جناب جاسم السعیدی نے کہا، "شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے نیشنل الکفیل یوتھ پراجیکٹ کے کواڈینیٹرز کے لیے روضہ مبارک کے منصوبوں سے متعلق ایک تعارفی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ مقام صاحب الزمان (عجل الله فرجه الشريف) کے ہال میں منعقد کی جانے والی یہ ورکشاپ نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے نویں ایڈیشن کے تحت منعقد کئے جانے والے کیمپ کے دوسرے دن کی شام کی سرگرمیوں کا حصہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا، "ورکشاپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیمی، طبی، زرعی اور صنعتی منصوبوں کے بارے میں ایک تعارفی لیکچر دیا گیا۔"

انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں شریک طلباء نے بھرپور شرکت کی اور طلباء کی جانب سے بات چیت اور سوالات کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: