بروز اتوار 17 ذو الحجہ 1435ھ بمطابق 12 اکتوبر 2014ء کو مابین الحرمین میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے عید غدیر اور تاج پوشی امیر المؤمنین، خلیفۃ الرسول، زوج بتول، حسنین کے بابا حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی مناسبت سے ایک جشن کا انعقاد کیا گیا یہ وہ دن ہے جس دن رسول خدا(ص) اپنا آخری حج مکمل کر کے مدینہ واپس جا رہے تھا کہ غدیر کے مقام پر حضرت جبرئیل اللہ کے حکم سے وحی لے کر آئے جو کہ آیت ابلاغ کے نام سے مشہور ہے۔
جشن عید غدیر کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس میں کربلا شہر اور کربلا کے علاوہ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے زائرین کرام نے شرکت کی ۔
جشن میں شعراء اور منقبت پڑھنے والوں نے اپنے اپنے انداز میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے حضور نذارنہ پیش کیا جس میں تاج پوشی امیر المؤمنین کی مناسبت سے شعر و شاعری کی گئی۔
جشن کے دوران عراق میں امن و امان اور محبانِ اہل بیت علیھم السلام کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔