آیت اللہ سید سیستانی(دام ظلہ) کے دفتر کا حمدانیہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے کے حوالے سے بیان

اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر نے نینویٰ گورنریٹ کے نواحی شہر حمدانیہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے کے حوالے سے اپنے بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم
(إنا لله وإنا إليه راجعون)

اعلی دینی قیادت حمدانیہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ہولناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، اعلی دینی قیادت سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتی ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ساتھ کھڑی ہے، اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کے دلوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، اور مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔ ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.۔

11 ربیع الاول / 1445ھ
دفتر سید سیستانی (دام ظلہ) - نجف اشرف
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: