روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا عید غدیر پر دیدہ زیب منظر۔۔۔۔۔

غدیر کا دن کسی دوسرے دن جیسا نہیں ہے کیونکہ اس دن اللہ نے اپنے دین کو مسلمانوں کے لئے مکمل کیا اور اپنے نبی کو اپنے وصی و خلیفہ کے انتخاب کا حکم دیا اور جس کا انتخاب خدا کیا اسی کا انتخاب رسول اکرم(ص) نے بھی کیا کیونکہ اللہ نے خود نبی کے فعل اور قول کو اپنا قول و فعل کہا ہے جیسا کہ قرآن میں اس کی نص موجود ہے:
‘‘میرا حبیب و نبی اپنی مرضی سے کوئی کلام نہیں کرتا جب تک کہ میری وحی نازل نہ ہو جائے’’۔
سردار انبیا، رسول اسلام حضرت محمد(ص) نے اپنے آخری حج کے موقع پر جس حج کو حجۃ الوداع کے نام سے یاد کیا جاتا ہے غدیر کے مقام پر ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کے خلیفہ اور اپنے وصی ہونے کا اعلان کیا۔ عید غدیر کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سروس سیکشن کی جانب سے حرم کو اندر اور باہر پھولوں اور پودوں کے ساتھ سجایا گیا تھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس سیکشن کے سربراہ الحاج خلیل ہنون نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیھم السلام اور ان کے محبانِ کے لئے عید غدیر سے بڑھ کر کوئی عید عید نہیں ہو سکتی کیونکہ آئمہ طاہرین کی بہت ساری روایات میں ملتا ہے کہ عید غدیر کو ہی عید اکبر کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور اس کو تمام عیدوں پر فوقیت دی گئی ہے اور اس عظیم مناسبت کی وجہ سے سروس سیکشن نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اندر اور باہر پھولوں اور پودوں سے سر سبز کر کے جشن کا ماحول پید کیا ہوا تھا، سروس سیکشن کی جانب سے مابین الحرمین کو بھی عید اکبر کی مناسبت سے سجایا گیا تھا۔
جناب الحاج خلیل ہنون نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا: روضہ مبارک کی ڈیکوریشن اور سجاوٹ میں 120 گلدستہ بنائے گئے تھے اور اس کے علاوہ ‘‘شمشار’’ نامی پودوں کے ذریعے بھی روضہ مبارک کی سجاوٹ میں اضافہ کیا گیا تھا ‘‘سندانہ’’ نامی پھولوں کے 100 گلدستوں کے ذریعے بھی روضہ مبارک کو سجایا گیا تھا ان گلدستوں کو اس طریقہ کار سے سجایا گیا تھا جس کی وجہ سے زائرین کی نظریں ان دیدہ زیب مناظر کو دیکھ کر تھکنے میں نہیں آ رہی تھیں۔
آخر میں جناب ہنون نے بتایا موجودہ موسمی پھولوں اور پودوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں (x1.57) میٹر سے رسول اکرم(ص) کے اس فرمان کو لکھا گیا :
‘‘ من كنت مولاه فعليّ مولاه ’’ جس کا روز غدیر انہوں نے اعلان کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: