روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں عید غدیر کی مناسبت سے محفل کا انعقاد.....

جشن کی تقریب کا منظر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی جانب سے عید اکبر، جشن غدیر، خدا کی طرف سے دین کے مکمل ہونے اور امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی تاج پوشی اور خلیفۃ الرسول ہونے کی مناسبت سے روضہ مبارک کے صحن شریف میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کی ابتداء خداوندعالم کی پاک کلام سے کی گئی اس کے بعد مولائے کائنات امیر المؤمنین حضرت علی ابن بی طالب علیھما السلام کی شان میں اشعار اور منقبت پڑھی گئی محفل میں روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں میں کام کرنے والے افراد نے لاکھوں کی تعداد میں آئے ہوئے زائرین کے ساتھ شرکت کی شعر و شاعری کے بعد دینی و مذہبی امور کے سیکشن کی جانب سے سید مضر قزوینی نے غدیر کے دن کی مناسبت سے قرآن و آئمہ اہل بیت علیھم السلام کے فرامین کی روشنی میں خطاب کیا۔
محفل کے دوران عراق کے مشہور اور نامور منقبت خواں اور شعراء نے اپنے مخصوص انداز میں شعر و شاعری کے ذریعے غدیر کی محفل کو دو بالا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: