اس جشن کے تمام انتظامات یونیورسٹی کے کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز نے کیے اور یہ محفل بھی صرف خواتین کے لیے خاص تھی۔
مذکورہ بالا کالج میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کالج آف بیسک ایجوکیشن فار گرلز نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے دوسرے سالانہ جشن کا انعقاد کیا کہ جس کا مقصد رسول اکرم(ص) کی طرف سے لائی گئیں عظیم انسانی اقدار کو فروغ دینا اور ان کے بتائے ہوئے درست طریقۂ حیات کو بیان کرنا ہے۔
اس جشن میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں کہ جن میں سیرت النبی(ص) کے حوالے سے طالبات کے درمیان معلوماتی وثقافتی مقابلہ، اور روضہ مبارک کے شعبہ دینی امور سے منسلک شیخ علی موحان کا خطاب بھی شامل تھا کہ جنہوں نے آنحضرت(ص) کے فضائل بیان کیے اور نئی نسل کو درپیش چیلیجز کا حل آنحضرت(ص) کی پیروی میں قرار دیا۔