روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور نے نجف اشرف میں مقیم افریقی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے طلباء کے کے لیے سامراء اور دجیل کے زیارتی وزٹ کا اہتمام کیا۔
اس زیارتی ٹرپ کے انتظمات مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے افریقن اسٹڈیز سنٹر نے کیا کہ
مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ اس دورے کا مقصد افریقی کمیونٹیز کو اہل بیت(ع) کے مقدس مقامات سے متعارف کرانا، ان سے متعلق مذہبی اور روحانی معلومات کو اجاگر کرنا اور ان کی معطر سوانح حیات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اسی تناظر میں مرکز میں تبلیغی یونٹ کے سربراہ سید مسلم الجابری نے بتایا کہ اس گروپ میں گھانا، تنزانیہ، برکینا فاسو، سینیگال اور نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے طلباء شامل تھے۔