روضہ مبارک حضرت عباس(ع): اخلاقی بحران کے اس دور میں ہمیں نبی اکرم(ص) کی سیرت کو جاننے کی اشد ضرورت ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اخلاقی بحران کے اس دور میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت کو جاننے، بیان کرنے اور یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

شعبہ برائے دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے روضہ مبارک میں منعقدہ عید میلاد النبی(ع) کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے حاضرین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم(ص) اور امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی عظیم اور بابرکت رات میں ہم آپ سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ تبارک و تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اس خوشی کو امن وسلامتی، کشائش، خیر وبرکت اور اعمال کی قبولیت کے ساتھ آنے والے سال تک ہمارے لیے باقی رکھے۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل شامی، مجلس ادارہ کے ارکان سید جواد حسناوی اور ڈاکٹر عباس ددہ موسوی، کربلا کے گورنر نصیف خطابی، بہت سی سرکاری اور سماجی شخصیات اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا تمام مبارک روضوں اور خاص طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارے کی انسانی ترقی وہمدردی کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی ہمیں اخلاقی بحرانوں پر مشتمل اس زمانے میں اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کی ہدایات کے مطابق روضہ مبارک کا ادارہ انسانی خدمات کو جاری رکھے ہوئے کہ جو روحانی، اخلاقی، سائنسی، علمی، اور فنی امور پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے، عام لوگوں کی طرح بیٹھتے، اپنے ہاتھ سے اپنے جوتے سیتے، اپنے کپڑوں کو اپنے ہاتھ سے پیوند لگاتے، آپ(ص) کے گھر کے دروازے پر پردہ ہوتا۔
اخلاقی بحران کے اس دور میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت کو جاننے، بیان کرنے اور یاد رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: