قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےعید میلاد النبی(ص) اور امام جعفرصادق(ع) کے ضمن میں جشن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

کمپلیکس منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ "انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر جشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "خوشی اور مسرت کے اس ماحول میں جشن کا آغاز ت تلاوت قرآن کریم سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور عباس علیہ السلام کے قاری سید حیدر جلوخان اور قرآن علمی کمپلیکس کے قاریان نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد قرآن علمی کمپلیکس کے طلباء نے رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے حضور اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت قصیدے اور نظمیں پڑھی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: