آمرلی شہر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شجر کاری مہم ۔۔۔۔۔۔


عراق کے شہر آمرلی کا عالمی دہشتگردوں نے کئی ماہ تک محاصرہ جاری رکھا اور اس شہر پر قبضہ کی مکمل کوشش کی لیکن اس شہر میں رہنے والے محبان اہل بیت نے اپنی مدد آپ کے تحت ناصرف دہشت گردوں کو کئی ماہ تک شہر میں داخل ہونے سے روکے رکھا بلکہ محاصرہ توڑنے اور عالمی دہت گردوں کو اپنے علاقہ سے مار بھگانے میں بھی بھرپور قردار ادا کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اہل آمرلی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جہاں بہادروں کے اس شہر میں دسیوں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں وہاں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے شجر کاری کی اس مہم میں مختلف اقسام کے سینکڑوں درخت شہر کے مختلف مقامات اور اس کے گردو نواح میں لگائے جا رہے ہیں اس مہم کا مقصد اس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحولیاتی حوالے سے اس شہر کی آب و ہوا کو یقینی طور پر صحت افزاء رکھنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: