شعبہ الحرم الشريف کی جانب سے عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پر مسرت مناسبت پر زائرین کے لئے متعدد خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ الحرم الشريف کی جانب سے عید میلاد الصادقین نبی اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے نواسے امام جعفر الصادق (ع) کی پر مسرت مناسبت پر زائرین کو مبارک باد پیش کرنے اور اور اس بابرکت دن کو منانے کے لئے بھرپور تیاریاں کی گئی تھیں۔

شعبة الحرم الشريف کے سربراہ سید عقیل الطيف نے کہا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نواسے امام صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر متعدد تقریبات کا اہتمام کیا تھا جن میں ضریح مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام پر گلاب کے پھولوں کی چادریں چڑھانا، زیارت کے لیے آنے والے زائرین کا استقبال کرنا اور انہیں بہترین قسم کے قدرتی عطروں سے معطر کرنا شامل ہے۔ "

انہوں نےکہا کہ ہمارے عملے کی ذمہ داریوں میں صحن کی دھلائی، صفائی ستھرائی، قالینوں کی تبدیلی، باجماعت نماز کا انتظام، صحن کی تزیین و آرائش اور زائرین کرام کو نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے زیارت کی کتابیں اور سجدے گاہ فراہم کرنا شامل ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کا عملہ ضریح مبارک کی صفائی و دیکھ بھال، مقام امام مہدی (عج) کی ضریح مقدس کی صفائی و دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ حرم مبارک میں لگے فانوس اور شیشوں، دیواروں اور کربلا کاشی کی صفائی کی ذمہ داری بھی انجام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تمام مناسبات و ایام پر دروازوں پر پردے لگانا اور تبدیل کرنا بھی ہمارے عملے کے فرائض میں شامل ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: